مردان، : وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں سے ملکی معیشت کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری سے خطاب کرتے کہا کہ بہت جلد ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ایک طبقہ دشمنوں کو خوش کرنے کے لیے ہمارے اداروں کو بدنام کرنے میں مصروف ہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت تھا، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ شہیدوں کی توہین کی گئی اور قومی املاک کو تقصان پہنچایا گیا-
انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خاکی وردی کو کمزور کرنا پاکستان کی نہیں دشمنوں کی خدمت ہے- زلزلوں سیلابوں اور ہر مشکل میں خاکی وردی قوم کیساتھ کھڑی ہوتی ہے-
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے کالے کوٹ کی اڑ میں کچھ لوگ ذاتی مفادات کیلئے کام کررہے ہیں-
وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا ہے کہ وکلاء برادری ایسے لوگوں کو مسترد کرے اور آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے کردار ادا کریں۔ سوشل میڈیا پر ادراوں کے خلاف مہم چلانا ملک دشمنی ہے-
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ اس کالے کوٹ نے پاکستان کو بنایا ہے اور پاکستان کو بچایا ہے اور پاکستان کی تحفظ اس کی زمہ داری ہے-
وفاقی وزیر انجینیر امیر مقام نے کہا ہے کہ عدلیہ سے توقع رکھتے ہے کہ پسند اور ناپسند سے بالاتر ہوکر ایین اور قانون کے مطابق فیصلے کرینگے ۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت مسلسل کے پی کے عوام کی بدنامی کا باعث بن رہے ہے۔ کے پی کے میں گندم کی خریداری میں سرعام اربو روپے کرپشن ہویی ہے جو قابل افسوس ہے- زمہ داروں کو سامنے لانا چاہیے-
قبل ازیںوفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان کی نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔
حلف برداری میں صدر مسلم لیگ ن مردان ایڈووکیٹ عنایت شاہ باچا، سابق ایم پی اے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن مردان جمشید مومند، میئر مردان حمایت اللہ مایار، ہائی کورٹ بار کے صدر اور دیگر سینئر وکلاء نے بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیر نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے گی۔
کابینہ کے عہدیداروں میں صدر نور بادشاہ طورو، نائب صدر سجاد احمد، جنرل سیکرٹری ظاہر محمد ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری جاوید اقبال، جوائنٹ سیکرٹری حضرت ابراہیم طورو شامل تھے۔
صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان اور کابینہ کے اراکین نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کو روایتی پگڑی اور شیلڈ پیش کی۔
ایک طبقہ دشمنوں کو خوش کرنے کے لیے ہمارے اداروں کو بدنام کرنے میں مصروف ہے،امیر مقام








