بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہتک عزت بل: قائم مقام گورنر پنجاب نے موقع سے ناجائز فائدہ اٹھایا، حسن مرتضیٰ

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ کا کا کہنا ہے کہ ہتک عزت بل کی منظوری عجلت میں دی گئی ہے، قائم مقام گورنر پنجاب نے موقع سے ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اتنی عجلت کے اثرات اچھے نہیں ہوں گے، بہتر ہوتا کہ ہتک عزت بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہتک عزت بل کو صحافت اور آزادی اظہارِ رائے پر قدغن سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائم مقام گورنر پنجاب نے موقع سے ناجائز فائدہ اٹھایا ہے، لگتا ہے ن لیگ گورنر سردار سلیم حیدر کے بیرون ملک جانے کے انتظار میں تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شروع دن سے اس بل پر تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہے۔
حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پارٹی قیادت کا بدترین میڈیا ٹرائل کیا گیا مگر پیپلزپارٹی نے کبھی صحافت پر نقب نہیں لگائی۔