آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہے۔ جہاں اس ہائی وولٹیج میچ کے ایک ایک لمحے پر شائقین کرکٹ کی نظر جمی ہوئی ہے، وہیں میچ کے آغاز سے قبل ہی رشبھ پنٹ اور شاہین آفریدی کا ”ہائی فائیو“ یعنی ایک دوسرے کو تالی مارنا وائرل ہوگیا ہے۔
دونوں ٹیمیں جب ترانے کے لیے گراؤنڈ میں پہنچیں تو بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفرید سے ہائی فائیو کیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے شائقین نے مختلف تبصرے کئے۔
کسی نے اسے کرکٹ کی خوبصورتی کہا تو کسی نے اسے رواں سال کی بہترین تصویر قرار دیا۔
میچ سے قبل رشبھ پنٹ اور شاہین آفریدی کا ’ہائی فائیو‘ وائرل








