وزیرِ مملکت علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس معاملے پر آئی ایم ایف کو اپنا نقطۂ نظر سمجھایا ہے۔
اسلام آباد میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں۔
وزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ کم آمدن والے طبقے کو مہنگائی سے بچایا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیر ِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کم آمدن والے طبقے کو ہر حال میں ریلیف دیا جائے۔
علی پرویز ملک نے مزید کہا ہے کہ ٹیکس استثنیٰ کے مسئلے پر بھی آئی ایم ایف کو تجاویز دی ہیں۔
وزیرِ مملکت برائے خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔









