نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن جمعرات، 26 مئی کو صبح 10 بجے چین کے حوالے سے جوبائیڈن انتظامیہ کی پالیسی پر ایشیاء سوسائٹی پالیسی انسٹی ٹیوٹ سے کلیدی خطاب کریں گے. قبل ازیں انٹونی بلنکن کا یہ خطاب ان کا کورونا ٹسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا. یہ خطاب ایشیا سوسائٹی کے یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر پلیٹ فارمز پر لائیو سٹریمنگ کے لیے دستیاب ہوگا. سیکریٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن کے خطاب سے قبل ایشیا سوسائٹی اور ایشیا سوسائٹی پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے صدر کیون رڈ تعارفی کلمات پیش کریں گے.
امریکی وزیر خارجہ جوبائیڈن انتظامیہ کی چین سے متعلق پالیسی پر ایشیاء سوسائٹی سے کل خطاب کریں گے
