بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہوگیا

للونگوی: افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہوگیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق طیارے میں ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس سمیت 10 افراد سوار ہیں۔صدر اور کابینہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ طیارہ کے ریڈار سے غائب ہونے کے بعد ہوا بازی کے حکام کی جانب سے رابطہ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریسکیو حکام طیارے کی تلاش میں مصروف ہیں۔