facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آپریشن ردالفساد کا مقصد دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ تھا، آرمی چیف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیغام میں کہا ہے آج آپریشن رد الفساد کی پانچویں سالگرہ ہے، شہدا کی عظیم قربانیوں اور قوم کے جذبہ کو سلام پیش کرتے ہیں،اس آپریشن کا مقصد دہشت گردی کے خلاف 2 دہائی طویل جنگ کے ثمرات کو مستحکم کرنا اور دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ تھا۔ رد الفساد کا بنیادی مقصد پاکستان عوام کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل بابر افتخار نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ۔ آپریشن ردّالفساد کا آغاز22 فروری2017ءمیں ہوا۔ملک کے طول و اَرض میں ضرورت کے مطابق یکساں کارروائیاں کی گئیں۔ آپریشن ردالفساد کا مقصد پاکستان کے اندر امن اور استحکام ،شرپسند عناصر پر زمین تنگ کرکے ان کا خاتمہ کرنا تھا ۔دہشت گردوں کا ہدف آبادی والے علاقوں میں موجود افراد اور مختلف سافٹ ٹارگٹ بن چکے تھے ۔

ان کا کہناتھا کہ ریاست کے پاس صرف طاقت کے استعمال کا اختیار ہے ۔ٓ ڈی جی آئی ایس پی آرنے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپریشن رد الفساد میں عوام کی سیکیورٹی بنیادی مقصد رہا،غیر یقینی صورتحال سے امن کی جانب سفر کیلئے آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔