اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی ، وفاقی وزیر ِمنصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال پر گفتگو کی گئی اورآئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں ،
صدر مملکت اور وزیرِ اعظم نے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بات کی
وزیراعظم نے صدر مملکت کو حالیہ دورہِ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا
صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کو ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی
بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں ، صدر زرداری








