بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پست قامت جوڑے کی شادی، دلچسپ گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم

گینیز ورلڈ ریکارڈز کی تنظیم اکثر منفرد ریکارڈز درج کر کے انہیں سامنے لاتی رہتی ہے۔

اس مرتبہ بھی ایک منفرد ریکارڈ درج ہو کر سامنے آیا ہے جسے سوشل میڈیا پر بھی خوب توجہ حاصل ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے پست قامت شخص پاؤلو گیبریل ڈا سلوا باروس اور پست قامت خاتون کاٹیوسیا لائی ہوشینو نے شادی کر کے باضابطہ طور پر دنیا کے پست قد شادی شدہ جوڑے کا ریکارڈ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا کی عمر 31 سال جبکہ دلہن کی عمر 28 سال ہے جن کی پہلی ملاقات 2006ء میں ہوئی تھی جس کے بعد سے ان کے درمیان بات چیت اور تعلق کا سلسہ جاری تھا۔


گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس شادی شدہ جوڑے کا مجموعی قد 71.42 انچ ہے، لڑکے کا قد 35.54 انچ اور لڑکی کا قد 35.88 انچ ہے۔

سوشل میڈیا پر اس جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔