بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کے 100دن مکمل ، وزیراعظم کا کل قوم سے خطاب کا امکان

اسلام آباد(وقائع نگار) وزیراعظم شہبازشریف مخلوط حکومت کے قیام کے 100روز مکمل ہونے کے بعد قوم سے خطاب کریں گے ، وہ اپنے خطاب میں حکومت کی طرف سے معیشت کی بحالی ، مہنگائی میں کمی ،خارجہ پالیسی میں حالیہ کامیابیوں ، ایس آئی ایف سی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کو یقینی بنانے اور مستقبل کے میگا پراجیکٹس کے حوالے سے روشنی ڈالیں گے ۔
اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خطاب کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ، وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے خطاب کریں گے ۔ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ وزیراعظم کا کل جمعہ کو قوم سے خطاب کا امکان ہے ، وزیراعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں سے بھی رپورٹس طلب کی تھیں جن کی روشنی میں وزیراعظم کی میڈیا ٹیم ان کی تقریر تیار کر رہی ہے ۔