بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت پاکستان معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی، وزیراعظم

اسلام آباد (ممتازنیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنسی فرم کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،وفد کی جانب سے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہملک کے دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو بین الاقوامی شہرت یافتہ فرمز کی مشاورت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اورحکومت کے حجم میں کمی اور نظام حکومت کو مؤثر بنانے کے لیے بھی عالمی شہرت یافتہ فرمز سے مشاورت کی جائے۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے تمام شعبوں بالخصوص معدنیات اور توانائی میں سرمایہ کاری کی لامحدود استعداد موجود ہے،ملکی معیشت کی ترقّی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے،حکومت پاکستان معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور آحد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب خان، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔