بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ساہیوال ٹیچنگ اسپتال میں آتشزدگی: وزیراعلیٰ کا پرنسپل میڈیکل کالج اور ایم ایس کو گرفتار کرنے کا حکم

پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرنسپل میڈیکل کالج عمران حسن اور ایم ایس اخترمحبوب کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ اور دھوئیں کے اثرات سے 9 نومولود جاں بحق ہوگئے تھے۔

ساہیوال کے ٹیچنگ اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹیچنگ اسپتال آمد ہوئی، جہاں انہوں نے چاروں ڈاکٹرز کو معطل کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

معطل ہونے والے ڈاکٹرز میں پرنسپل میڈیکل کالج عمران حسن، ایم ایس اختر محبوب، ایچ او ڈی چلڈرن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عمر اور ڈاکٹر عثمان شامل ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز پیرا میڈیکل کالج اسٹاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو گرفتار کیا گیا تو اسپتال بند کردیں گے۔

ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹرز اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کیا، پولیس اور ڈاکٹرز آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، ڈاکٹرز کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی تاہم پولیس چاروں ڈاکٹروں کو گرفتار کر کے روانہ ہوگئی۔

پولیس پرنسپل میڈیکل کالج عمران حسن ،ایم ایس ٹیچنگ اسپتال، ڈاکثر عمر اور ڈاکٹر عثمان کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچی تھی۔