بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارلیمانی کمیٹی نے سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے ججز کے ناموں کی منظوری دیدی

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے لیے ناموں کی منظوری دے دی۔

سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں سپریم جوڈیشل کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے ناموں کی توثیق کرتے ہوئے ناموں کی منظوری دی گئی۔

پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بطورسپریم کورٹ جج کی منظوری دی جب کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطورجج سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال کی بھی بطور جج سپریم کورٹ کی منظوری دی گئی۔