بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی این ایس بابرکی اکساز، ترکیہ میں پاک بحریہ اور ترک بحریہ کی مشترکہ مشق “TURGUTREIS-IX” میں شرکت اور اکساز نیول بیس کا دورہ

راولپنڈی(ممتازنیوز)پی این ایس بابرکی اکساز، ترکیہ میں پاک بحریہ اور ترک بحریہ کی مشترکہ مشق “TURGUTREIS-IX” میں شرکت اور اکساز نیول بیس کا دور ہ ،مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو مزید بڑھانا ہےمشق کے ہاربر فیز میں پی این ایس بابر پر بریفنگ، ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز اور مشق کی کوآرڈینیشن میٹنگز منعقد کی گئیں سمندری مرحلے میں پی این ایس بابر کے ساتھ ترک بحریہ کے جہاز‏TCG HEYBELIADA، سب میرین TCG DOGANAY اور SH-70B ہیلی کاپٹر نے حصہ لیامشق کے دوران ترک بحریہ کے کمانڈر سدرن ٹاسک گروپ نے جہاز کا دورہ کیاترک بحریہ کے کمانڈر سدرن ٹاسک گروپ کی کمانڈنگ آفیسر پی این ایس بابر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیاپاک بحریہ اور ترکش نیوی کی دو طرفہ مشق TURGUTREIS باقاعدگی سے انعقاد کی جاتی ہے