بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم پاکستان اور تاجکستان کے صدر کا عید الاضحیٰ پر مبارکباد کا تبادلہ

اسلام آباد(ممتاز نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج تاجکستان کے صدر عزت مآب امام علی رحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے عید کے پرمسرت موقع پر صدر رحمان اور تاجکستان کے برادر عوام کو مبارکباد دی اور دونوں ممالک میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر رحمان نے بھی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، توانائی اور رابطوں کے ذریعے تعلقات کو بڑھانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے آئندہ سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہء خیال کیا اور باہمی فائدہ مند علاقائی اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہء خیال کیا اور مسلم دنیا کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر دونوں رہنماؤں کا ٹیلی فونک رابطہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط دوستی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔