بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہم سایوں کا خیال رکھیں، بچیوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دلوائیں، عیدالاضحیٰ پر پیر پگارا کا پہیغام

سندھ کے شہر خیرپور میں حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے نماز عید کے بعد اپنے مریدوں کو دیدار کروایا اور انہیں پیغام دیا کہ بچیوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دلوائیں۔

پیر پگارا نے نماز عید پیر جو گوٹھ درگاہ شریف میں ادا کی۔

نماز کے بعد مریدوں سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ ملک کے اربوں روپے سیاستدان باہر لے گئے ہیں، ملک کا سارا پیسہ باہر ہے اس لیے ملک کنگال ہوچکا ہے۔

پیر پگارا نے کہا کہ گندم برآمد کرکے کسانوں اور آبادگاروں کےساتھ زیادتی کی گئی، پہلے جو بارشیں ہوئے تھی اب تک اس کا ازالہ نہیں ہوا ہے، اب اگر بارشیں ہوتی ہیں تو اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے عید پر پیغام دیا کہ اپنے ہم سایوں اور اپنے محلے داروں کا بہت زیادہ خیال رکھیں۔