بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیخوپورہ، کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں پنڈور گاؤں کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ فاروق آباد میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں ایک لڑکی بھی زخمی ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں والد، 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں جبکہ بھانجی زخمی ہوئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاش اور زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔