بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مختلف علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم شام اور رات میں اسلام آباد، پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

درجۂ حرارت گوجرانوالہ میں 47، منڈی بہاء الدین اور دادو میں 46، لاہور، سرگودھا، تربت اور بنوں میں 45 جبکہ ملتان، ساہیوال اور فیصل آباد میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

مظفر آباد میں 42، اسلام آباد میں41، پشاور میں 38، کراچی میں 36، کوئٹہ میں 35 اور گلگت میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔