بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، شدت 4.5 ریکارڈ

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے کئی علاقے زلزلے سے لرز اٹھےجبکہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور، مردان ، پارا چنار، نوشہرہ،ملاکنڈ، لوئردیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلئ کا مرکز کوہ ہندوکش میں 187 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 8 جون 2024 کو سوات،مینگورہ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ۔

2 مئی کو سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔