بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ابھیشیک بچن نے 50 کروڑ 88 لاکھ روپے کے 6 فلیٹ خرید لیے

بالی وُڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے ممبئی کے علاقے بوریولی میں 6 اپارٹمنٹ (فلیٹ) خریدے ہیں جن کی مجموعی مالیت 15 کروڑ 42 لاکھ بھارتی روپے (50 کروڑ 88 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

ان 6 فلیٹس کی ڈیل کو مئی میں حتمی شکل دی گئی تھی۔ تمام فیلٹس کا مجموعی رقبہ 4894 مربع فٹ ہے۔ فی مربع فٹ مالیت 31498 بھارتی روپے (ایک لاکھ 9 ہزار 343 پاکستانی روپے) ہے۔

سب سے بڑا اپارٹمنٹ 1101 مربع فٹ کا ہے جو 3 کروڑ 42 لاکھ بھارتی روپے کا ہے۔ دو اپارٹمنٹ 252 اسکوائر فٹ کے ہیں جن میں سے ہر ایک کی مالیت 79 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ 2 اپارٹمنٹ 1101 مربع فٹ اور 1094 مربع فٹ کے ہیں۔ یہ تمام اپارٹمنٹ بوریولی ایسٹ ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر واقع ایک عمارت کی 57 ویں منزل پر واقع ہیں۔