بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صحافیوں کی آزادی اور جان کے حق کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے،وزیراعظم

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر خلیل جبران کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقتول صحافی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیااور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا و متعلقہ حکام کو قاتلوں کی فی الفور گرفتاری اور قانون کے مطابق سخت سزا یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کی آزادی اور جان کے حق کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔وزیر اعظم نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔