بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی عید کے تین دن بہترین صفائی ، عوامی خدمت پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کو شاباش

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی عید کے تین دن میں بہترین صفائی اور عوامی خدمت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ’’ویل ڈن پنجاب‘‘،’’ویل ڈن مریم نواز‘‘وزیراعظمنے وزیر اعلیٰ اور صفائی مہم کی تمام ٹیم کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ ڈرون کے استعمال سے لاہور نہر میں گندگی پھینکنے میں 80 فی صد کمی قابل ستائش ہے ۔شدید ترین گرمی میں عملے نے جس محنت سے کام کیا ، قابل تعریف ہے، آپ کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ وزیراعظم نے شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ عرق ریزی کے ساتھ عرق گلاب کا استعمال روایت جاری رہنی چاہیے۔امید ہے عوامی خدمت کا یہ معیار نہ صرف برقرار رہے گا بلکہ اس میں مزید بہتری آئے گی۔