بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اٹک میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اٹک میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے۔

اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رشتے نبھانے کا تعلق صرف لفظوں سے نہیں بلکہ عمل سے بھی ہوتا ہے، میں بہت رنجیدہ ہوں اور اس سے زیادہ پریشان ہوں کہ ہمیں سیکیورٹی کے اقدامات میں کتنے حد تک اصلاح کی ضرورت ہے، اس بات پر ہمیں غور و خوض کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ 15 جون کو پنجاب کے ضلع اٹک کی ضلع کچہری میں ایلیٹ فورس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے 2 وکلا کو قتل کردیا تھا جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد ہم نے وزیر اعلی پنجابسے رابطہ کیا اور ان کو ٹاسک دیا کہ اس کی تفتیس میں رعایت نہیں برتی جانی چاہیے تاکہ یہ غلط فہمی نا ہو کہ ملزم پولیس کا افسر ہے تو اس کے ساتھ کوئی رعایت برتی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ہے، انصاف ہوگا اور آپ کو انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا،