بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث کی تیاری، اپوزیشن نے احتجاج کا فیصلہ کرلیا

پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث کی تیاری کرلی گئی جبکہ اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

آئندہ مالی سال 25-2024 کے وفاقی بجٹ پر بحث کے لیے ایوان بالا سینیٹ اور ایوان زیریں قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کرلیے گئے۔

عید کی چھٹیوں کے وقفے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث ایک ہفتے تک جاری رہے گی جبکہ سینیٹ کا اجلاس بھی آج دوبارہ شروع ہو گا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے اور حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ٹیکسوں کے نظام پر تنقید کریں گے۔

اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے دوران احتجاج اور ہنگامہ آرائی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

ہفتہ اور اتوار کو بھی اجلاس جاری رکھنے کی تجویز دی گئی، حکومت 29 جون کو قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری حاصل کرے گی۔

حکومتی ارکان کو بجٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی، ارکان کو بجٹ منظوری تک حلقوں میں بھی نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز بجٹ پر بحث کر چکے ہیں جبکہ دیگر پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز بھی بجٹ پر بحث جاری رکھیں گے۔