بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی میں ہمارے کچھ پلانٹڈ لوگ ہیں، جو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملنے بھی جاتے ہیں، ن لیگی رہنما حنیف عباسی کا انکشاف

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ آج کی تاریخ میں تو حکومت خطرے میں نہیں لیکن کل کا علم نہیں بجٹ پیپلز پارٹی کی مرضی سے تیار ہوا نجی ٹی وی اے آر وائی کو انٹرویو دیتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ہتک عزت بل پر دستخط بھی پیپلز پارٹی کے مرضی سے ہوئے اتحاد رکھنا پیپلز پارٹی کی مجبوری ہے ن لیگ کی نہیں جس طرح پیپلز پارٹی کر رہی ہے اس طرح کشتی پار نہیں چڑھ سکتی انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ ایک کشتی کے سوار ہیں نیت اچھی ہوگی تو کامیاب ہوں گے پیپلز پارٹی کیسے کہہ سکتی ہے ان کا گورنر چھٹی پر تھا اور ہتک عزت بل پر دستخط ہو گئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہتک عزت بل پر ہم سے ملی ہوئی تھی اور لوگ بے وقوف نہیں ہیں آپ نے کہا چلیں ہم باہر چلے جاتے ہیں اور پیچھے یہ کر لیں گے ہمیں ہتک عزت بل پر دستخط پیپلز پارٹی کے گورنر سے ہی کرانے چاہیے تھے پی پی اور نون لیگ ایک ہی کشتی کی سوار ہیں نیت اچھی ہوگی تو کامیاب ہوں گے یہ ماسی ویڑا نہیں آپ صدر ،گورنرز چیئرمین سینیٹ ہیں اور سٹیک ہولڈرز بھی نہیں پیپلز پارٹی کیسے کہہ سکتی ہے ان کا گورنر چھٹی پر تھا اورہتک عزت بل پردستخط ہو گئے۔حنیف عباسی نے کہا کہ بے وقوف بنانے سے کام نہیں چلنا پیپلز پارٹی کو صدق دل سے کھڑا ہونا پڑے گا اکٹھے چلیں گے تو تب ہی آپ کی اور ہماری جمہوریت کی کشتی پار ہو گی لگتا ہے پیپلز پارٹی کو جب بھی موقع ملے گا تو وہ ضائع نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ اگر مریم اور شہباز شریف قبول ہیں تو پھر وزارت عظمیٰ کے لیے نواز شریف بھی ہوں گے پیپلز پارٹی اب بجٹ پر اعتراض کر رہی ہے جبکہ فنانس کمیٹی میں ان کا بندہ موجود تھا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ترجمان روف حسن اگر ہمارا بندہ ہے تو ہمیں داد دیں ہو سکتا ہے روف حسن اندر سےہمارے کام ا ٓرہا ہو ہم نے اپنا بندہ پلانٹ کیا ہوا ہے ان کو پتہ نہیں چلتا اور اوپر سے ہمارا کام کر دیتا ہے جیسے اس نے بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر ہینڈل کا بتایاہم بھی یہی کہتے ہیں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ والی جماعت ہے تصدیق روف حسن کر رہا ہے،میں نام نہیں بتاتالیکن پی ٹی آئی میں کچھ اورلوگ بھی ہمارے پلانٹ کیے ہوئے ہیں۔یہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملنے بھی جاتے ہیں اورہمارے کام بھی آتے ہیںہم پلانٹڈ لوگوں کوپیسے تونہیں دیتے لیکن ان کوامید ہے کہ ہم ان کوکچھ بنادیں گے۔انہوں نے کہاکہ فضل الرحمٰن اورمحمود اچکزئی کوہی دیکھ لیں کچھ تواصول ہونے چاہئیں یہ دونوں اس کی جھولی میں بیٹھنےسے پہلے پی ٹی آئی سے معافی تومنگوالیتے،فضل الرحمٰن کوبانی پی ٹی آئی کویہودی ایجنٹ قراردینے والی بات پرکھڑارہناچاہیے تھا