بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت میں اختلافات پیدا ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن آمنے سامنے آ گئے۔ پنجاب حکومت نیا بلدیاتی نظام لانے کیلئے کوشاں ہے۔ جبکہ الیکشن کمیشن نے پرانے بلدیاتی ایکٹ کے تحت یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔
الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت میں احتلافات پیدا ہوگئے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کی یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پرانے بلدیاتی ایکٹ 2022 کے تحت یہ شیڈول جاری کیا ہے۔ جبکہ پنجاب حکومت نے پرانا بلدیاتی نظام تبدیل کرنے کیلئے وزیر بلدیات کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر رکھی ہے۔ اس کمیٹی کے اجلاس بھی ہو چکے ہیں۔ پنجاب حکومت نیا بلدیاتی نظام لانا چاہتی ہے ۔