بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

95 ممالک میں توہین مذہب کے قوانین موجود، 7 میں سزائے موت

کراچی(ویب ڈیسک) 95 ممالک میں توہین مذہب کے قوانین موجود، 7 میں سزائے موت، سزائے موت والے ممالک میں ایران، پاکستان، افغانستان، برونائی، موریطانیہ،نائجیریا اور سعودیہ شامل ، غیر مسلم اکثریتی ممالک میں بھی توہین مذہب کے سخت قوانین، اٹلی میں، زیادہ سے زیادہ سزا دو سال قید، 13اسلامی ممالک میں اسلام چھوڑنے پر سزائے موت ، امریکا میں بھی توہین مذہب کے قوانین موجود ہیں۔

پاکستان دنیا کا واحد ملک نہیں جہاں توہین مذہب کے حوالے سے قوانین رائج ہیں۔

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ میں 95 ممالک کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں توہین مذہب کے قانون کی کوئی نہ کوئی شکل موجود ہے۔

پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق دنیا کے 26 فیصد ممالک میں توہین مذہب کے حوالے سے سزاؤں کے قوانین موجود ہیں جن میں سے تقریباً 70 فیصد مسلم اکثریتی ممالک ہیں۔

ایران، پاکستان، افغانستان، برونائی، موریطانیہ،نائجیریا اور سعودی عرب میں توہین مذہب کی سزا موت ہے۔

غیر مسلم اکثریتی ممالک میں، توہین مذہب کے سب سے سخت قوانین اٹلی میں ہیں، جہاں زیادہ سے زیادہ سزا دو سال قید ہے۔

دنیا کے 49 مسلم اکثریتی ممالک میں سے نصف میں اسلام چھوڑنے پر سزا دی جا سکتی ہے۔ امریکی جریدے اٹلانٹک کی2013کی رپورٹ کے مطابق اسلام چھوڑنے پر جن ممالک میں سزائے موت کے قوانین ہیں۔