اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ جلد بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ ندیم افضل چن اس سے پہلے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔