بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ

لاہور(ممتازنیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ،سگیاں انٹرچینج سے بابو صابو تک سروس روڈز کا خود جائزہ لیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایلیویٹڈ بند روڈ کا بھی معائنہ کیا ،اور بند روڈ پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم دیتے ہوئےپراجیکٹ کی تکمیل کے لئے جو لائی کی ڈیڈ لائن دیدی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ کنٹرولڈ ایکسس بند روڈ کی ساتھ سروس روڈز کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا فوری تدارک ضروری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے پراجیکٹ پربریفنگ دیتے ہوئے کہاکہپیکج ٹو کے ہائی رائزڈ ایریا کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھولا جا رہا ہے۔ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال ، ایل ڈی اے حکام بھی موجود تھے۔