بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں ہیٹ اسٹروک، بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی، شہریوں کا سانس لینا بھی دشوار

کراچی (ویب ڈیسک) کے الیکٹرک نےکراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ اسڑوک میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ کی ، شہریوں کا سانس لینا بھی دشوار ہوگیا۔

لیاری ، ملیر ،لانڈھی ، کورنگی ، بلدیہ ٹاؤن ، محمود آباد ، ایف سی ایریا ، شیر شاہ ، بنارس اور اورنگی سمیت کئی علاقوں میں 12گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا سامنا۔

بیشتر علاقوں میں شہری دن اور رات جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں، مختلف علاقوں سے لوگوں نے بتایا کہ10 سے 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا ری ہے، ان علاقوں میں سعودآباد،قائدآباد بھینس کالونی اور لانڈھی کے دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔

کورنگی، بھٹائی کالونی،قیوم آباد، شاہ لطیف ٹاون، جعفرطیار سوسائٹی ، گرین ٹاون، منظور کالونی، ایف سی ایریا اور نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کی لہر ہے بجلی نہ ہونے انہیں سانس لینے میں دشواری کاسامنا ہے، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ لوڈشیڈنگ کم یا ختم کی جاتی لیکن شدید گرم موسم میں بجلی کا بار بار بند ہونا ان کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔