بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوٹری، ملت ایکسپریس کی 3 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب ملت ایکسپریس کی 3 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار ملت ایکسپریس کراچی سے لاہور جارہی تھی، حادثہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں ڈی ریل ہونے کے باعث ریلوے ٹریفک متاثر ہوئی ہے، ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا ہے۔