بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا کا سوات واقعے پر اظہار افسوس

امریکا نے سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ مذہبی طور پر تشدد کے واقعات پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی، اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حق کا احترام کیا جائے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ سیکیورٹی معاملات پر پاک امریکا شراکت داری میں دہشت گردی کے خلاف بات چیت اور فنڈز کی فراہمی شامل ہے۔