بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل شروع

قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ایوان میں مختلف وزارتوں اور ڈویژن کے مطالبات زر کی منظوری کا عمل جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی اجلاس میں شرکت کے لیے ایوان میں پہنچ چکے ہیں۔ ایوان سے مولانا فضل الرحمان بھی اظہارخیال کریں گے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنشن اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کی جائے گی، ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہر قیمت پر آگے بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات میں سادگی اور کفایت شعاری لائیں گے، اسٹیشنری، دودھ، ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں اور خیراتی اسپتالوں سمیت بعض ضروری اشیاء پر ٹیکس استثنیٰ برقرار رکھا جائے گا۔