بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توہین عدالت کیس: فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

توہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں شوکاز کا نیا جواب جمع کروا دیا۔

اپنے جواب میں فیصل واوڈا سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔

فیصل واوڈا نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جائے، میری پریس کانفرنس سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا تو معافی مانگتا ہوں، میری پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں تھا۔