بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف 6جولائی کو ترنول چوک مین پشاور روڈ پر جلسہ کرے گی

اسلام آباد(ممتازنیوز) جسٹس بابر ستار کی ہدایت پرڈی سی اسلام آباد اور پی ٹی آئی صدر عامرمغل کی ملاقات ختم ہوگئی ۔ہائیکورٹ نے آج صبح ڈی سی اور صدر پی ٹی آئی عامرمغل کو آپس میں بیٹھ کر جلسہ کا مقام تعین کرنے کی ہدائت کی تھی،جلسے کے مقام کے لیے مین پشاور روڈ ترنول چوک پر اتفاق ہو گیا۔عامرمغل کی جانب سے 6جولائی بروز ہفتہ کی شام کی تاریخ مانگی گئی۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے حامی بھر لی۔تحریک انصاف 6جولائی ہفتہ کی شام ترنول چوک مین پشاور روڈ پر جلسہ کرے گی۔عامرمغل نے پنڈی اسلام آباد کے کارکنان کو جلسہ کی تیاری کر ہدائت کر دی۔پی ٹی آئی رہنما ء عامرمغل نے کہاکہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں ۔عمران خان کے دیوانےلاکھوں کی تعداد میں جلسے میں شرکت کریں گے۔