اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ نیب قانون میں ترامیم کی گئیں،سابقہ ادوارمیں نیب قوانین کابے دریغ استعمال کیاگیا،اوورسیز پاکستان ہمارا اثاثہ ہیںان کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیاگیا،
جمعہ کواسلام آبادمیں فیصل کریم کنڈی اورکامران مرتضیٰ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون کاکہناتھاکہ الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے وقت درکارہے ، پی ٹی آئی نے بہت عجلت میں اس بل کومنظور کیاتھا،انہوں نے کہاکہ ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کاحق ختم نہیں کیا
ہم ان کوقومی اسمبلی اورسینیٹ میں نمائندگی دیناچاہتےہیں ،انہوں نے کہاکہ اتحادی جماعتوں کی تجویز ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کواسمبلی میں بھی نمائندگی دی جائے ،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی دورمیں الیکشن اصلاحات پر34اعتراضات اٹھائے تھے









