بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل ووڑا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس ،وزارت بحری امور اور متعلقہ محکموں کے کام اور کارکردگی کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد(ممتازنیوز)سینیٹر فیصل ووڑا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بحری امور کا اجلاس شروع، وزارت بحری امور کے بعض افسران کمیٹی اجلاس میں وقت پر نہ پہنچے ۔فیصل واوڈا نے استفسار کیاکہ کمیٹی کا اجلاس طے ہونے کے باوجود وزارت بحری امور کےحکام کیوں وقت پر نہ پہنچ سکے،وزارت بحری امور کے سیکرٹریبو سیگر حکام اجلاس میں تاخیر سے پہنچے ۔سیکرٹری بحری امور نے کمیٹی چیرمین سے تاخیر سے پہنچنے پر معذرت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر بحری امور قیصر اے شیخ ،سینیٹر پرویز رشید، سینیٹر نسیمہ احسان اور دیگر ارکان شریک ہیں۔وزارت بحری امور اور متعلقہ محکموں کے کام اور کارکردگی کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی گئی .
وفاقی وزیر بحری امور قیصر اے شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کراچی پورٹ میں ایک ڈرائیور کی تنخواہ بھی ڈھائی لاکھ تک ہے۔زیادہ تر لوگ کام کرتے نہیں. تنخواہیں لیتے جاریے ہیں ۔یہ مسئلہ فیصل واوڈا آپ ہی ہی حل کرسکتے ہیں ،فیصل واڈا نے کہاکہ تمام مسائل حل کریں گے
سینیٹر پرویز رشید نے کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کو ضم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ دونوں کا کام تو ایک ہے،تو ضم کیا جاسکتا ہے؟ دو پورٹس کے کام کی نوعیت ضرور ایک ہے؟

چئیرمین پورٹ قاسم نے کہاکہ صحتمندانہ مقابلے کا رجحان ہے۔پورٹ قاسم پاکستان کی 15 بڑی صنعتوں کو ڈیل کرتی ہے۔پورٹ قاسم ایک نیچرل پورٹ ہے۔انرجی ،صنعت اور ایل این جی زون پورٹ قاسم سے ہی ترسیل ہورہی ہے۔
فیصل واڈا نے کہاکہ آئندہ اجلاس میں ضم کرنے کے معاملے پر پھر بات کریں گے۔فیصل واوڈا نے کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے وزارتوں سے معاہدوں اور بڑی خریداری کی تفصیلات مانگ لیںجبکہ پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ میں بھرتیوں سمیت ملازمین کا ریکارڈ بھی طلب کرتے ہوئے کہاکہ کتنے لوگ صرف تنخواہیں لے رہے ہیں اور دفاتر میں نہیں آرہے ،رپورات کمیٹی کو دی جائےہماری کمیٹی کی طرف سے کوئی بڑی سفارشات نہیں آئیں گی

قیصر اے شیخ کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گوادر میں پاکستان کا دوسرا بڑا ائرپورٹ بننے جارہا ہے گوادر ائرپورٹ ایک ماہ میں شروع ہوجائے گا،گوادر ائرپورٹ اسلام آباد ائرپورٹ کے برابر، اور جدید ترین سہولیات سے مزین ہوگا وہاں انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، گوادر پورٹ کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہوگا گوادر پورٹ کے تین راستے ہیں، ایک راستہ چین کی طرف ہے، گوادر پورٹ میں بحری جہازوں کی آمد انتہائی کم ہے، اسے بڑھانا ہوگا فشنگ کاکام بھی سب سے بڑے پیمانے پر شروع ہوگا ۔گوادر پورٹ ٹرسٹ میں پانی اور بجلی کے مسائل درپیش ہیں ۔سی پیک کا اکنامک زون خالی پڑا ہے، وہاں صنعتیں لگائی جائیں۔
فیصل واڈا نے کمیٹی میں دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہاکہ میں واضح کردوں، پورٹس میں بیٹھے دو نمبر لوگوں کے لئے کوئی رعایت نہیں ہوگی ۔غلط کام جو بھی کرے گا، اسے ہر صورت جیل بھجوائیں گے ۔کمیٹی کے معاملے میں میری کسی جماعت سے وابستگی نہیں ہوگی۔اگر ن لیگ اچھاکام کرے گی تو ہم ساتھ دیں گے ۔ایم کیو ایم اچھا کام کرے گی تو ہم ساتھ دیں گے ۔تاہم کسی کو بھی غیر قانونی اور غیر آئینی کام کی اجازت نہیں ہوگی ۔ہمارے بحری امور ک ہر محکمے پر نظر ہے۔کمیٹی ارکان نے کراچی سے گوادر تک فیری سروس شروع کرنے کی تجویز دی اوروزارت کے حکام سے استفسار کیاکہ کیا فیری سروس شروع ہوسکتی ہے
وفاقی وزیر بحری امور قیصر اے شیخ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ کراچی سے گوادر تک فیری سروس شروع کرنے کی تجویز پر کام ہورہا ہے، ہم تو فیری سروس کوزائرین کے لئے ایران تک پہنچا سکتے ہیں ۔سال کے 8 ماہ تک فیری سروس چل سکتی ہے ،4 ماہ نہیِں چل سکتی۔فیصل واوڈا نے کچھ دیر کے لئے چئیرمین کمیٹی کی نشست پرویز رشید کو دیتے ہوئے کہاکہ دیگر تمام ارکان بھی باری باری بحری امور کمیٹی کی چئیرمین شپ کے فرائض انجام دیا کریں گے،

چئیرمین کمیٹی فیصل واوڈا نےکہاکہ پورٹس میں کرپشن سے جڑے ہر معاملے کی تحقیقات کریں گےیہاں تو گوشت بھی منگوایا گیا، جس کی رسیدوں کی کاپی بھی میرے پاس موجود ہے، کسی کواگر سیکیورٹی چائیے تو ہم فراہم کریں گے. ہر طرح کی سیکیورٹی دیں گے تحقیقاتی عمل میں نیب سمیت تمام ادارے ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی دور حکومت میں جہازوں کی خریداری کا ریکارڈ مانگ لیا اورکہاکہ بورڈ ممبرزکی تفصیلات بھی فراہم کریں ۔پچھلے ادوار میں کس کس کی سفارش پر بورڈ کے ممبرز بنائے گئے ہیں یہ بھی ریکارڈ دیا جائے