بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارلیمنٹ کے اے سی بند کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(اصغر چوہدری )پارلیمنٹ کے اے سی بند کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا ،اسپیکر نے کہا ہم بجلی لیتے نہیں بلکہ نیشنل گرڈ کو دیتے ہیں ۔بدھ کو سنی اتحاد کونسل کے رکن عمر فاروق نے پاور ڈویژن سے متعلق کٹوتی کی تحریک پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سرکاری افسران کے گھروں و دفاتر سے اے سی اتاریں بلکہ اس پارلیمان کے اے سی بند کریں ہم ہلکے کاٹن کے کپڑے پہن کر آ جائیں گے، 30 کروڑ یومیہ پارلیمنٹ کا خرچہ ہے قوم کو بتایا جائے کہ ہم آپ کے لیے کچھ نہیں کر سکتے نہ سستی بجلی دے سکتے نہ گیس اسپیکر نے فاضل رکن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ 2015 سے سولر پر چل رہے ہیں ہم بجلی گرڈ کو دیتے ہیں لیتے نہیں تو اجازت ہو تو اے سی چلائے رکھیں آپ کا لاجز کا بل 50 ہزار آیا ہے جس پر زین قریشی نے کہا کہ ایک بجلی کی تار یہاں سے ہمارے گھروں کو بھی دے دیں۔