پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد کو ’بہت بڑی کامیابی‘ قرار دے دیا ہے۔
سول میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے پیغام میں شہباز گل نے لکھا کہ ’امریکہ کے 368 کانگرس ممبران نے پاکستان کے الیکشن کو فراڈ قرار دے دیا ہے اور اس کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان میں جاری فسطائیت، جھوٹے کیسز اور شہریوں کے اغوا، صحافیوں کی زبان بندی کی مذمت اور ان کے خلاف تحقیقات کے مطالبے پر 368 کانگرس ممبرز نے ووٹ کیا ہے‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’پاکستانی ایمبیسی اور رجیم نے امریکہ میں پورا اور سارا زور لگایا اور اس کو ناکام کرنے کی پوری کوشش کی۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کامیاب نہ ہوسکے اور صرف 7 ووٹ اس کے مخالف پڑے‘۔
شہباز گل نے کہا کہ ’اس کامیابی کا سہرا پاکستانی کمیونٹی کو جاتا ہے۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔








