اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ہیڈ عاطف رؤف اپنے عہدے سے دستبردارہوگئے جب کہ ان کی جگہ صفدرخان لغاری کو مسلم لیگ(ن) کے سوشل میڈیاونگ کانیا سربراہ مقررکردیاگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں عاطف رؤف نے کہاکہ ایک دہائی قبل مجھےمیری پارٹی اور قیادت نے جس ذمہ داری کے قابل سمجھا،میں اس سے سبکدوش ہورہاہوں،یہ ایک انتہائی حسین سفر رہاجس میں ،میں نے بہت کچھ سیکھااور پوری کوشش کی کہ مشکل سے اپنی سرپرست اور لیڈرمریم نوازشریف کا جن سے میں نے بہت کچھ سیکھااور ان کی وجہ سے میں جو بھی ہوںوہ بنا۔انہوں نے ان تمام ساتھیوں کاشکریہ اداکیاجنہوں نے ان کا ساتھ دیا،انہوں نے کہاکہ سب سے اہم شکریہ میرے ناقدین کا ،جن کی تنقیدسےمیں نے ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کی،میں پرامیدہوں کہ یہ کارواں ایسے ہی چلتارہے اور مزیدپھلے پھولے گا۔ادھر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئرنائب صدرمریم نوازشریف نے صفدرخان لغاری کو پارٹی کے سوشل میڈیاونگ کے نیاسربراہ مقررکردیاہے۔
عاطف رؤف مستعفی،صفدرخان لغاری ن لیگ سوشل میڈیاکے نئے سربراہ مقرر








