اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف 2سے 6جولائی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے ،ایس سی او کے سربراہ اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ،چین کے صدرشی جن پنگ اور روس کے صدر ولادی میرپیوٹن بھی شرکت کررہے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف کی چینی اور روسی صدور سمیت تنظیم کے دیگررکن ممالک کےرہنماوں سے دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں تاہم مودی سے باضابطہ ملاقات کا امکان نہیں ہے،واضح رہے کہ نریندر مودی کاتیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے کےبعد یہ پہلاغیرملکی دورہ ہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف 2جولائی کو آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہوں گے








