بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اختلافات ختم،چودھری برادران میں صلح ہوگئی

لاہور: چودھری پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت کے درمیان صلح ہوگئی، دونوں خاندانوں کے درمیان مراسم بحال ہوگئے،چودھری شجاعت نے پرویز الٰہی کو مسلم لیگ ق میں واپسی کی دعوت دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کی چودھری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی ، ناراض چودھری برادران میں صلح ہو گئی، لیکن سیاسی میدان اپنا اپنا ہوگا،چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی میں اتفاق ہو گیا،چودھری شجاعت نے چودھری پرویز الٰہی مسلم لیگ ق میں واپسی آنے کا کہا لیکن مونس الٰہی پی ٹی آئی میں رہنے پر بضد ہے ، چودھری پرویز الٰہی نے چودھردی شجاعت کی پیشکش پر جواب دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطاب قسیاسی راستے جدا رہنے کی صورت میں بھی خاندانی تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا،
چودھری پرویز الٰہی نے رہائی میں کردار ادا کرنے پر چودھری شجاعت کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
چودھری شجاعت اور ایک وفاقی وزیر نے پرویز الٰہی کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا تھا ،چودھری شجاعت نے رہائی سے ایک روز قبل بھی جیل میں پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی۔
چودھری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی کو رہائی کے حوالے سے بعض معاملات پر قائل کیا تھا،پرویز الٰہی نے رہائی کے بعد سیاسی بیانات کو ایک محدود دائرے میں رکھنے پر اتفاق کیا ۔
ترجمان مسلم لیگ ق مصطفی ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں چودھری برادران کے درمیان ملاقاتوں اور صلح کی تصدیق کر دی،چودھری برادران کے درمیان خاندانی تنازعات ختم ہو گئے ہیں ، طویل ناراضگی کے بعد دونوں بھائیوں میں صلح ہونا خوش آئند ہے۔
چودھری برادران میں سیاسی معاملات پر ڈیڈلاک برقرار ہے ، چودھری شجاعت کی کوشش ہے کہ سیاسی امور پر ڈیڈلاک کو بھی ختم کیا جائے۔