بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اٹک: بکلا انٹرچینج کے قریب ایمبولینس کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

اٹک میں ڈی آئی خان موٹر وے پر بکلا انٹرچینج کے قریب ایمبولینس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بکلا انٹرچینج کے قریب ایمبولینس اور ٹینکر میں تصادم میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ریسکیو اہلکار بھی شاملہے جبکہ ایک ریسکیو اہلکار زخمی ہوا۔

ایمبولینس میں مریض کو بےنظیر اسپتال راولپنڈی شفٹ کیا جا رہ اتھا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں مریض اور اس کی 3 رشتہ دار خواتین بھی جاں بحق ہو گئیں۔