بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہاؤس میں اپوزیشن کی ’ہلڑ بازی‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا ایتھکس کمیٹی قائم کرنے کا اعلان

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ایوان کی کارروائی کے دوران ہلڑ بازی اور ہنگامہ آرائی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ اختلافی امور پر بات کرنے اور اخلاقی حدود سے باہر نکل جانے میں بہت فرق ہے۔ بات بڑھتے بڑھتے گالیوں تک پہنچ گئی۔

ملک احمد کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاملے میں اظہارِ خیال کے دوران اپنا موقف بیان کرنے پر متوجہ رہنا چاہیے۔ اس حوالے سے جمہوری اقدار کی پاس داری لازم ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے ارکان سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی معاملے پر لگاکر ایک دوسرے کو مشتعل کرنے سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں نظم و ضبط ہر حال میں برقرار رکھوں گا۔