بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدرپاکستان کا مراکش کے بادشاہ کی والدہ کے انتقال پر اظہارافسوس

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) صدرپاکستان آصف علی زرداری نے مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی والدہ شہزادی لالہ لطیفہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم کی جانب سے بادشاہ محمد ششم کی والدہ کے انتقال پر اُن سے دلی اظہار تعزیت کرتا ہوں ،اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے ، درجات بلند فرمائے۔