بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قرآن، حدیث، آئین اور قانون کے تحت کوئی جج کسی پر الزام نہیں لگا سکتا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (ممتازنیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ جسٹس اطہر من اللہ کا میرے توہین عدالت کیس کے تقریبا 5 ہفتے گزرنے کے بعدوضاحتی نوٹ منظر عام پر آنا وہ بھی کیس کا فیصلہ ہو جانے کے بعد۔ کیوں؟ کیا مجھے سزا دیئے جانےکا انتظار تھا؟خدانخواستہ اگر مجھے ایک دفعہ پھر بے گناہ ہوتے ہوئے سزا ہو جاتی تو کیا یہ خط منظر عام پر آتا؟ اتوار کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ اس خط کا اس وقت آنے کا مقصد یا ہدف کیا ہے؟کیا وضاحتی خط میں مجھے Proxy لفظ کہنے کی بھی وضاحت ہو جاتی؟ قرآن، حدیث، آئین اور قانون کے تحت کوئی جج کسی پر الزام نہیں لگا سکتا۔ بنا شواہد الزام لگانے پر قانونی چارہ جوئی کا حق میں آج بھی محفوظ رکھتا ہوں۔ میں اللہ کا شکر گزار ہوں اور ساتھ ہی محترم چیف جسٹس اور کیس سننے والے معزز بنچ کا شکر گزار ہوں ۔ ایسے خطوط کے باوجود آنے والے کیسز کے فیصلوں میں logic اور Law کی تشریح میں سے جیت Law کی ہوگی۔میں اس آیت پر اپنی بات ختم کرتا ہوں

وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء
اللّٰہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے