اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے حیران کن اور تہلکہ خیز انکشافات کیےانہوںنے کہاکہ ہم تیاری کے ساتھ نہیں آئے،عمران خان کی تیاری صرف گولیاں اور بارود جمع کرنے میں تھی،
جمعہ کواسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ ان کے کارکنوں کے گھروں سے اسلحہ برآمد ہوا،ا ن کا مقصد خیبرپختونخوا اور وفاقی پولیس کو گتھم گتھا کرنا تھا،چند لوگ جو گھروں سے نکلے ان کے پاس اسلحہ تھا،نوازشریف کے لانگ مارچ میں بڑی تعداد میں عوام گھروں سے نکلے،انہوں نے کہاکہ جب سپریم کو رٹ کاحکم آیاتواس وقت کوئی رکاوٹ نہیں تھی ،
آپ کی منفی سیاست اورعہدیداروںکی وجہ سے پولیس اہلکارکوگولی لگی ،آپ آوازیں مارتے رہے لیکن لوگ نہیں آئے ،عمران خان نے آج خود تسلیم کیاہے کہ وہ ہارکرواپس گئے ہیں









