اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات 2029ء میں ہی ہونگے، مولانا بزرگ سیاستدان، احترام کرتے ہیں ،تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات ، موجودہ صورتحال میں بیان بازی کے بجائے پارلیمان میں سیاست ہونی چاہئے، سیاست میں تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے، موجودہ صورتحال میں بیان بازی کے بجائے پارلیمان میں سیاست ہونی چاہئے، اتوار کو جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمٰن ہمارے بزرگ اور قابل احترام سیاستدان ہیں، حکومت کی بہتر معاشی حکمت عملی سے ملکی سٹاک ایکسچینج تاریخی بلندی پر ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، تجارتی خسارہ کم ہونے کیساتھ روپے کی قدر مستحکم ہونا خوش آئند ہے، آئندہ انتخابات انشاءاللہ 2029 میں مقررہ وقت پر ہی ہونگے، مولانا صاحب! بزرگ اور زیرک سیاستدان ہونے کے ناطے آپکو حکومت کے معاشی بہتری کے اقدامات کو سراہنا چاہئے۔
اگلے الیکشن 2029 میں ہی ہونگے، وزیر اطلاعات








