بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ضلع خیبر میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو خراج عقیدت

اسلام آباد ( ویب ڈیسک)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تختہ بیگ ضلع خیبر میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو سراہتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔

پیر کو پی ایم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نےدہشتگردوں سے لڑتے ہوئے وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار اعجاز اور ایف سی اہلکار شہزاد کو خراجِ عقیدت کیا اور شہداکی بلندی درجات اور ان کے اہلِ خانہ کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔وزیراعظم نے کہا کہ افواجِ پاکستان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پاکستان میں امن کےلئے لازوال قربانیاں ہیں،پاکستانی قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے کےلئے متحد ہے۔