اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے معروف کاروباری شخصیت و اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن جہانگیر خان ترین نے ملاقات کی، ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی کے راہنما عون چوہدری بھی شریک تھے، ملاقات میں جہانگیر ترین نے وزیرِ اعظم کو مشکل معاشی حالات کے باوجود کاروبار و سرمایہ کار دوست اور عوامی بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، جہانگیر ترین نے وزیراعظم کو معیشت کو مثبت سمت میں گامزن کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم سے جہانگیر خان ترین کی ملاقات، معیشت کو مثبت سمت میں گامزن کرنے پر مبارکباد








